ایرانی فوج(Irani army) نے کہا ہے کہ اردن کے شہر الازرق میں واقع موافق السلطي ایئربیس پر موجود امریکی تنصیبات کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق ایرانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ اس کے فوجی آپریشن تھنڈر بولٹ کے ساتویں مرحلے کا حصہ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل بھی خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر ڈرون حملوں کے چھ مراحل مکمل کیے جا چکے ہیں۔
مزیدپڑھیں:بحرین میں ایرانی فضائی حملوں کا خطرہ، سائرن کی آوازیں گونجنے لگیں
ایرانی فوج نے مزید کہا کہ اس کی فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی، اور ایران کی سرزمین پر ہونے والے کسی بھی حملے کا جواب دیا جائے گا۔









