بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بےاولاد نہ خاتون کولیگ کو خواجہ سرا سے تشبیہ، سرکاری افسر پر لاکھوں روپے جرمانہ

اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے اولاد نہ ہونے پر خاتون کولیگ کو بار بار خواجہ سرا سے تشبیہ دینے پر سرکاری افسر پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

محکمانہ رقابت میں خاتون کے خلاف تضحیک آمیز زبان کا استعمال کرنے پر وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت نے جرمانہ عائد کیا۔

ترجمان فوسپاہ کے مطابق سرکاری افسر نے شکایت گزار خاتون کولیگ کے خلاف توہین آمیز پیغامات آن لائن شائع کیے۔ اولاد پیدا کرنے سے قاصر رہنے پر ملزم نے اسی ذاتی امر کو نشانہ بنا کر خاتون کولیگ کو بار بار خواجہ سرا برادری سے تشبیہ دی۔

فیصلے کے مطابق شکایت کنندہ کے خلاف تذلیل آمیز مہم کا مرکزی دستاویزی ثبوت قرار پایا، ملزم نے شعوری طور پر صنفی بنیادوں پر تضحیک آمیز زبان کو کولیگ کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا۔

فوسپاہ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ خواجہ سرا شناخت سے منسوب اصطلاحات کو بطور تضحیک استعمال کرنا محض ناشائستہ زبان نہیں بلکہ نقصان دہ دقیانوسی تصورات کو تقویت دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:ضلع مری، اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

فیصلے کے مطابق یہ عمل معاشرے کے ایک انتہائی کمزور اور مظلوم طبقے کے خلاف امتیازی رویے کی عکاسی کرتا ہے، اس عمل کی پیشہ ورانہ ماحول میں کوئی گنجائش نہیں۔