بند روڈ کے قریب پل عبور کرتے ہوئے دو کمسن بچے دریائے راوی(Ravi river) میں گر گئے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تین بچے بند روڈ کے قریب پل عبور کر رہے تھے کہ اس دوران دو بچے پھسل کر تیز بہاؤ والے دریائے راوی میں جا گرے.
جبکہ تیسرا بچہ محفوظ رہا اور اسی کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا ہونے والے دونوں بچوں کی عمریں 9 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر قرض رول اوور کر دیا، وزیر خزانہ
دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ انتہائی تیز ہونے کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم ریسکیو ٹیمیں بچوں کی تلاش کے لیے مسلسل کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔









