شہر قائد(Karachi) کے علاقے سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 کی گلی نمبر 3 میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔
مزیدپڑھیں:ملتان، بوریوالہ سلنڈر دھماکے کے 10 زخمی نشتر اسپتال منتقل، 6 کی حالت تشویشناک
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی شخص کی شناخت 30 سالہ کاشف علی کے نام سے ہوئی ہے۔









