بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرول 5 روپے 44 پیسے، ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لیٹرمزید مہنگا

وفاقی حکومت نے پیٹرول 5 روپے 44 پیسے، ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لیٹراضافہ کر دیا ۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔اضافہ 3دن تک نافذ العمل رہیگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 31روپے5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 354روپے35پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

مزید پڑھیں:’’بچپن میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوا‘‘، سہیل خان کا برسوں بعد چونکا دینے والا اعتراف

پیٹرول کی قیمت میں 5روپے44پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 316روپے 15پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔