ایران کی پاسداران انقلاب(IRGC) کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی بندرگاہی شہر بوشہر کے اوپر ایک امریکی ڈرون مار گرایا ہے۔
پاسداران انقلاب کی بحریہ کے مطابق ایم کیو-9 ڈرون کو ایران کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے زیر کنٹرول کام کرنے والے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روکا گیا اور تباہ کر دیا گیا۔
مزیدپڑھیں:مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر
اس کے علاوہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ خلاف ورزی پر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے 4 ٹینکر جہازوں کو میزائل اور ڈرون کے مشترکہ آپریشن میں روک دیا گیا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز کے جنوب میں 2 تیل بردار جہاز دھماکے سے پھٹ گئے، تیل بردار جہاز بارودی راستے سے گزرتے ہوئے پھٹے۔









