پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم(Babar Azam) نے گیری سوبرز کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
اس حوالے سے اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ نے اپنے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے، گیری سوبرز نے صرف کرکٹ نہیں کھیلی بلکہ انہوں نے دکھایا کہ اس کھیل میں کیا کچھ ممکن ہے۔
مزیدپڑھیں:پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
بابر اعظم نے سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام میں کہا کہ گیری سوبرز کی مہارت سے کئی نسلوں نے سیکھا اور آنے والی نسلیں بھی سیکھتی رہیں گی۔
Cricket has lost one of its greatest. Sir Garfield Sobers didn’t just play the game he showed us what was possible in it. Generations have learned from his mastery and always will. My deepest condolences to his family and to the people of the West Indies.
— Babar Azam (@babarazam258) July 17, 2026
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ان کے اہلِ خانہ اور ویسٹ انڈیز کے عوام کے ساتھ اظہارِ افسوس کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راؤنڈر سر گارفیلڈ سوبرز عرف گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔









