بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیفا ورلڈ کپ فائنل کے ٹکٹ کی قیمت نے گزشتہ تمام ریکارڈز توڑ دیے

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میچ کے ٹکٹ امریکی کھیلوں کی تاریخ کے مہنگے ترین ٹکٹ بن گئے۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق فیفا کے فائنل میچ کے لیے کم از کم ٹکٹ کی قیمت 6 ہزار 943 ڈالرز ہے جبکہ اوسط خریداری قیمت 11 ہزار 327 ڈالرز تک پہنچ چکی ہے جو کسی بھی امریکی کھیلوں کے مقابلے کا نیا ریکارڈ ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں سیکشن 115A کی ایک نشست کی قیمت 28,479 ڈالرز ریکارڈ کی گئی ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2026ء: میسی کے ہاتھوں نہانے والا بچہ فائنل میچ میں ان کا حریف بننے کیلئے تیار

اس سے قبل 2024ء کے سپر باؤل کا اوسط ٹکٹ 9,411 ڈالرز کے ساتھ مہنگا ترین امریکی کھیلوں کا ایونٹ سمجھا جاتا تھا۔

دوسری جانب ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے اسپین کے نوجوان اسٹار لامین یامال کے ساتھ اپنی 2007ء کی وائرل تصویر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تصویر زندگی کے حیران کُن اتفاقات میں سے ایک ہے۔

میسی نے یامال کو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:دورہ سری لنکا کیلئے 15 رکنی پاکستان ویمن اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا

واضح رہے کہ میسی اور یامال کی مشترکہ تصویر 2024ء میں دوبارہ منظرِ عام پر آئی تھی جب یامال کے والد نے اسے یورپی چیمپئن شپ کے دوران سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔