بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلم کی شوٹنگ کے دوران رشمیکا مندانا شدید زخمی

بولی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا (Rashmika Mandana)ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئی ہیں جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں چھ ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ چوٹ اتنی شدید ہے کہ اس کے باعث ان کی آئندہ فلموں کی شوٹنگ بھی عارضی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ڈانس سین کی شوٹنگ کے دوران ان کے کولہے کے پٹھے کا جوڑ مکمل طور پر الگ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے اداکارہ کو مسلسل چھ ہفتوں تک مکمل آرام اور بحالیِ صحت کی تھراپی کروانے کی ہدایت کی ہے۔ اس شدید چوٹ کی وجہ سے ان کی فلموں کی شوٹنگ کا کام فی الحال رک گیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

بتایا جا رہا ہے کہ رشمیکا مندانا اپنی آنے والی نئی فلموں ’رن بالی‘ اور ’میسا‘ کے لیے مسلسل سخت قسم کے ایکشن اور ڈانس کے مناظر عکسبند کروا رہی تھیں، جس کی وجہ سے ان کے جسم پر شدید دباؤ پڑا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزیدپڑھیں:پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار سے زائد کی کمی

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

طبی ماہرین نے اس قسم کی شدید چوٹ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی چوٹیں عام افراد میں کم دیکھی جاتی ہے اورعموماً صرف پیشہ ور کھلاڑی ہی اس کا شکار ہوتے ہیں، جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ اپنی شوٹنگز کے دوران کس قدر جسمانی تھکاوٹ اور دباؤ کا شکار تھیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ڈاکٹروں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ باقاعدہ علاج اور تھراپی کروائیں تاکہ ان کا پٹھا دوبارہ صحیح طریقے سے جڑ سکے اور وہ ٹھیک ہو کر کام پر واپس آ سکیں۔

طبی ماہرین کے مطابق اس عرصے میں ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھی جائے گی اور مکمل بحالی کے بعد ہی انہیں دوبارہ شوٹنگ کی اجازت دی جائے گی۔

اداکارہ رشمیکا مندانا نے حال ہی میں اداکار وجے دیوراکونڈا سے شادی کی ہے اور شادی کے بعد انہوں نے اپنی فلم ’میسا‘ کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔

انہوں نے فلم کے سیٹ سے ایک جھلک بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ اس فلم میں وہ ایک بالکل مختلف اور نڈر کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری راویندر پولے کر رہے ہیں، جبکہ اسے ان فارمولا فلمز پروڈیوس کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ ان کی دوسری بڑی فلم ’رن بالی‘ کی ستمبر میں نمائش کی تیاری کی جا رہی تھی جس میں وہ اپنے شوہر وجے دیوراکونڈا کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔