بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایپل کا دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا اعزاز خطرے میں، 500 ارب ڈالر کھونے کا خدشہ

 معروف اور مہنگی  ٹیکنالوجی کمپنی ایپل(Apple) پر  دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا اعزاز  چھن جانے کا خطرہ منڈلانے لگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی چِپ بحران کے سبب ایپل کی سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سروسز کاروبار کی توقع سے کم نمو اور سپلائی چین پر دباؤ نے سرمایہ کاروں کے خدشات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

دوسری جانب کمزور مالی پیش گوئی سے ایپل کی کمپنی کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

مزیدپڑھیں:سعودی عرب کی نئی قومی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

 برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل کے حصص جمعہ کو تقریباً 10 فیصد گرگئے جس کے بعد کمپنی کی مارکیٹ مالیت میں تقریباً 500 ارب ڈالر تک کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔