ملکی معیشت کاحال یہ ہےکہ صوبوں کےحصے اور سود ادائیگی کےبعد کچھ بچتا نہیں۔معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ نظام عدل 40 سال تک انصاف نہ دے وہ نظام ظلم ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھاکہ صاحبان اقتدار نے عالمی مسائل حل کرلیے، اپنے ملک کے مسئلے بھی حل کریں۔
انہوں نے کہا کہ صاحبان اقتدار آئی پی پیز کا مسئلہ حل کریں، ملکی معیشت کاحال یہ ہےکہ صوبوں کےحصے اور سود ادائیگی کےبعد کچھ بچتا نہیں۔
مزید پڑھیں:اینڈرائیڈ فونز میں گوگل اسسٹنٹ سروس ختم، ڈیجیٹل اسسٹنٹ متعارف
مولانا بشیر فاروقی کا کہنا تھاکہ حکومت سودی نظام ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں، ہم روایتی بینکوں کے ایک لاکھ عملے کی تربیت کرنےکو تیار ہیں۔









