بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویسٹ انڈیز کا دورہ ختم، قومی کرکٹ ٹیم گوروں کے دیس روانہ

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز(West Indies) کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز مکمل کرنے کے بعد انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر رہی، قومی ٹیم اب انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

انگلینڈ میں پاکستان ٹیم سیریز سے قبل سلیکٹ الیون کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا۔

مزیدپڑھیں:کھانے کے اوقات دماغ پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے کھیلا جائے گا جبکہ سیریز میں مجموعی طور پر تین ٹیسٹ میچز شامل ہیں.