معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان(Ar rehman) کے بیٹے اور پلے بیک گلوکار اے آر امین بھارتی شہر چنئی میں کار حادثے کا شکار ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اے آر امین اور ان کے ساتھ سفر کرنے والے ایک دوست کو اس وقت چوٹیں آئیں جب ان کی گاڑی ایک ٹیکسی سے ٹکرا گئی۔
دونوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا اور وہ گھر واپس چلے گئے۔
مزیدپڑھیں:آبنائے ہرمز کا تحفظ امریکی حملے اور بحری ناکہ بندی روکنے سے ہی ممکن ہے: عباس عراقچی
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ تقریباً رات ساڑھے 3 بجے گنڈی کے علاقے میں اولمپیا ٹیک پارک کے قریب پیش آیا، امین اور ان کے دوست اپنی گاڑی میں گنڈی کی جانب جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی ایک ٹیکسی ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
ٹیکسی میں سوار مسافر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد کے بعد اسے بھی ڈسچارج کر دیا گیا۔









