اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر عابد شیر علی دوبارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ہونے والی اہلیہ کا تعلق ہری پور کے کاروباری گھرانے سے ہے جن کے عابد شیر علی کے خاندان سے قریبی تعلقات ہیں۔
عابد شیر علی کی دوسری شادی اسلام آباد میں انجام پائی۔سینیٹر عابد شیر علی کی شادی کی تقریب میں فیصل آباد سے ایم پی اے میاں طاہر پرویز سمیت صرف منتخب افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ عابد شیر علی کی پہلی اہلیہ چند سال قبل بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئیں تھی جس کے بعد وہ اکیلے ہی اپنے بچوں کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں:ریٹیلر سکیم ایپ کی لانچنگ کل، وزیر خزانہ افتتاح کریں گے
عابد شیر علی کی شادی پر انہیں دوستوں اور پارٹی کارکنان کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔









