کراچی: پاکستانی اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کے دوران پیش آنے والے تلخ تجربات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کئی مرتبہ اپنے قریبی مرد ساتھیوں اور دوستوں کی جانب سے دھوکا اور نظرانداز کیے جانے کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستانی اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ شوبز میں قدم رکھنے کے وقت ان کی ہم عمر خواتین فنکار بہت کم تھیں، جس کے باعث ان کے زیادہ تر ساتھی مرد تھے۔
انہوں نے کہا کہ بعض قریبی ساتھی ان کے سامنے دوستانہ رویہ رکھتے تھے لیکن پیٹھ پیچھے ان کے خلاف باتیں کرتے اور انہیں بعض منصوبوں سے نکلوانے کی کوشش کرتے تھے۔
سعدیہ امام نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے تھے کہ انہیں کاسٹ نہ کیا جائے کیونکہ وہ “پارٹی گرل” نہیں اور شوٹنگ کے دوران زیادہ گھلتی ملتی نہیں۔ بعض ساتھی ایسی لڑکیوں کو ترجیح دیتے تھے جو ان کے ساتھ زیادہ دوستانہ انداز میں رہیں۔
مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل پیٹھ میں چُھرا گھونپنے والے یا منافق نہیں ہیں، طلال چوہدری
انہوں نے کہا کہ ان کے والد ہمیشہ انہیں مشورہ دیتے تھے کہ جعلی دوست رکھنے سے بہتر ہے انسان اکیلا رہے، تاہم اس وقت وہ اس بات کو سمجھ نہیں پاتی تھیں۔ وقت کے ساتھ ان تجربات سے بہت کچھ سیکھا اور اللہ کے فضل سے وہ مشکل وقت گزر گیا۔









