بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طبی تحقیق، کافی سے توند کی چربی گھلانے کا آسان اور مزیدار طریقہ

پیٹ اور کمر کے گرد جمع ہونے والی چربی کو طبی زبان میں ورسیکل فیٹ کہا جاتا ہے۔ توند کی چربی جسمانی چربی کی سب سے خطرناک قسم ہوتی ہے کیونکہ یہ بہت اہم اعضا کو ڈھانپ لیتی ہے۔

اس چربی کے نتیجے میں امراض قلب، ذیابیطس اور دیگر سنگین طبی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔توند نکلنے کے لیے ضروری نہیں کہ جسمانی وزن بہت زیادہ ہو، دبلے پتلے افراد کا پیٹ بھی باہر نکل سکتا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ اس چربی کو گھلانا بہت زیادہ مشکل نہیں، بس کافی پینا عادت بنالیں۔یہ بات فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

Oulu یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کافی پینے کے عادی افراد کا جسمانی وزن صحت مند رہتا ہے اور توند کی چربی گھل جاتی ہے۔

اس تحقیق میں 2264 افراد کو شامل کیا گیا جن کی عمر 46 سال تھی اور ناردرن فن لینڈ کے ایک سروے میں شامل تھے جو 1966 سے چل رہا ہے۔

تحقیق کے دوران ان افراد کی کافی پینے کی عادت اور اس سے صحت پر مرتب اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد کافی پینے کے عادی ہوتے ہیں ان کی توند کی چربی اور مجموعی جسمانی چربی اس مشروب سے رہنے والوں کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق کافی کے استعمال سے ایسے امینو ایسڈز کا اجتماع کم ہوتا ہے جن کو انسولین کی مزاحمت اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے منسلک کیا جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ مردوں کو کافی پینے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے کیونکہ گلوکوز، انسولین کی سطح متوازن ہوتی ہے جبکہ ہارمونز کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔بادام کھانے سے صحت کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟ نئی تحقیق کے نتائج جانیں۔ خواتین کے ہارمونز پر یہ اثر زیادہ نظر نہیں آتا۔

محققین نے بتایا کہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد روزانہ کافی پیتے ہیں مگر حیرت انگیز طور پر ہم اب بھی اس گرم مشروب سے ہارمونز اور میٹابولزم پر مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق کے نتائج سے علم ہوتا ہے کہ کافی ایسا مشروب ہے جو ہماری میٹابولک صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔عمر میں اضافے کے ساتھ لوگوں کیلئے چلنا مشکل کیوں ہو جاتا ہے؟

مزید پڑھیں:واٹس ایپ چیٹس کے لیے بہترین فیچر متعارف

ان کا کہنا تھا کہ اب اس حوالے سے مزید تحقیق میں دیکھا جائے گا کہ کافی سے جسم کے اندر کونسی حیاتیاتی تبدیلیاں آتی ہیں اور کونسے مرکبات اس حوالے سے کردار ادا کرتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج یورپین جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔