بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گرمیوں کی چھٹیاں ختم، پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے

لاہورسمیت پنجاب بھر کے اسکولز(Schools) میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہوگئیں۔

ڈھائی ماہ سے زائد عرصہ بند رہنے کے بعد تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ کے اسکولز صبح 8 بجے لگیں گے اور چھٹی ڈیڑھ بجے ہوگی۔

مزیدپڑھیں:کیریبین پریمیئر لیگ؛ شاداب خان کی دھواں دار بیٹنگ، پلیئر آف دی میچ قرار

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ والے اسکولز صبح 8 سے دوپہر 12 بجے کھلیں گے، پھر دوپہر 1 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلیں گے۔