دادو(Dadu) کے کچے میں زمین کے تنازع پر چانڈیو برادری کے دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں 8 افراد جان سے گئے۔
دادو کے گاؤں شیخ گلاب میں زمین کے تنازع پر چانڈیو برادری کے دو فریقین نے ایک دوسرے پر گولیاں برسائیں، ایک گروپ کے 6 اور دوسرے کے دو افراد دم توڑ گئے۔ راہگیر خاتون سمیت تین زخمی اسپتال منتقل کردیے گئے۔
ڈی ایس پی سٹی دادو کا کہنا ہے کہ زمین کے تنازع پر لڑائی ہوئی، جس میں دونوں فریقین کے 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ پہلے بھی اس دشمنی میں چار افراد قتل ہوچکے ہیں۔
مزیدپڑھیں:شمالی قبرص کے قریب کشتی الٹنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد لاپتا
پولیس نے علاقے میں اضافی نفری تعینات کردی جبکہ آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔









