پی ٹی آئی میں 26 نومبر کے متاثرین کے لیے بیرونِ ملک سے آنے والے مبینہ 38 کروڑ روپے کا معاملہ زیرِ بحث آگیا۔ شیر افضل مروت(Sher Afzal Marwat) نے رقم کی تقسیم پر سوال اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جن خاندانوں کے لیے یہ رقم بھیجی گئی، انہیں آج تک ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔
ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے شفیع جان سے سوال کیا کہ 26 نومبر کے واقعات سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے بیرونِ ملک سے موصول ہونے والے مبینہ 38 کروڑ روپے کہاں خرچ ہوئے۔
شیر افضل مروت نے شفیع جان سے 26 نومبر 2024 کے نام پر جمع کیے گئے 38 کروڑ روپے کا حساب مانگا، مگر شفیع جان خاموش ہیں۔ مروت کے مطابق یہ رقم علیمہ خانم اور خدیجہ شاہ مینج کر رہی تھیں اور پیسے امریکہ سے خدیجہ شاہ کے اکاؤنٹ میں آئے۔ سوال یہ ہے کہ اتنی بڑی رقم کہاں گئی اور اس کا حساب… pic.twitter.com/XyJq2KIj1J
— Hifsa Gillani Advocate (@AdvHifsaGillani) September 2, 2026
انہوں نے کہا کہ آیا یہ رقم پارٹی کو موصول ہوئی تھی یا نہیں اور اگر موصول ہوئی تو کیا اسے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت پر خرچ کیا گیا؟ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پارٹی کی جانب سے واضح مؤقف سامنے نہیں آ رہا۔
مزیدپڑھیں:عاقب جاوید کو بھی نکالو، سعید اجمل قومی ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ پر شدید برہم
شفیع جان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ یہ رقم کس نے بھیجی، کس نے وصول کی اور کہاں خرچ کی گئی۔ ان کے مطابق اس حوالے سے پارٹی کے انفارمیشن سیکریٹری ہی بہتر طور پر وضاحت کر سکتے ہیں۔
شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ رقم پارٹی کے اپنے لوگوں نے وصول کی اور اسے 26 نومبر کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد یا جیل جانے والے کارکنوں اور ان کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے بھیجا گیا تھا۔ ان کے مطابق یہ رقم فروری 2025 میں سات سے آٹھ اقساط میں موصول ہوئی اور ابتدا میں خدیجہ شاہ کے پاس پہنچی تھی۔
شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ متاثرہ خاندانوں میں رقم تقسیم کردی گئی ہے تاہم ان کے بقول ان کا متاثرہ خاندانوں سے رابطہ ہے اور ان خاندانوں نے انہیں بتایا کہ انہیں اس رقم میں سے ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔









