بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں تیزی سے گر جائیں گی، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں تیزی سے گر جائیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں واضح کہا کہ آبنائے ہرمز اور سعودی عرب سے متعلق تمام معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔ جبکہ ممکن ہے ایران سعودی عرب کی تیل پائپ لائن پر حملے میں ملوث ہو۔

امریکی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو اپنا اچھا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ اور امید ہے ایران جنگ نومبر تک ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے امریکی فوج کو دنیا کی سب سے بہترین فوج قرار دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا کنٹرول ہے۔

حوثیوں سے متعلق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ امریکا کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے اور حوثیوں نے امریکا سے رابطہ کرکے واضح کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ امریکا ان کے خلاف کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ حوثی زیادہ تر بحری جہازوں کو آبنائے باب المندب سے گزرنے دے رہے ہیں۔ جبکہ امریکا نے غزہ اور وینزویلا میں بہت اچھا کام کیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکا ناکہ بندی اور جارحیت بند کر دے تو آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔ جبکہ امریکا جنگ کے ذریعے اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا تو اس نے ناکہ بندی کا قدم اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ سمندری راستہ کوئی ایسا راستہ نہیں ہے جس پر ہماری زندگی کا مکمل انحصار ہو اور امریکا اپنے اس طریقے میں بھی کامیاب نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیں:برمنگھم میں بھی پاکستان کو شکست، انگلینڈ کا ٹیسٹ کرکٹ سیریز میں کلین سوئپ

مسعود پزشکیان نے کہا کہ پیر کو مسقط میں ایران، عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہو گا تاکہ ان کی موجودگی میں آبنائے ہرمز میں مشترکہ راستے سے متعلق عمان اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے جا سکیں اور بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کو مطلع کیا جا سکے۔