آئٹم سانگ شیلا کی جوانی کترینہ کیف کے کیرئیر کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوا:بھارتی کوریوگرافربوسکو نے انکشاف کیا کہ کترینہ کیف کو کیرئیر کے ابتدا میں ڈانس کرنے میں دشواری کا سامنا رہا
کوریوگرافربوسکو اور سیزر نے حال ہی میں ہدایت کار اورکوریوگرافر فرح خان کے ساتھ انٹرویو کیا جس میں انہوں نے کوریوگرافی کے اپنے سفر اور فرح خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات چیت کی۔
گفتگو کے دوران فرح خان نے بتایا کہ ’شیلا کی جوانی‘ ان کی کوریوگراف کردہ اب تک کی سب سے سستی ترین گانے والی پرفارمنس تھی اور یہ گانا صرف 10 لڑکوں اور اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ شوٹ کیا گیا تھا۔
اس موقع پر بوسکو نے کہا کہ آئٹم سانگ شیلا کی جوانی کترینہ کیف کے کیرئیر کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوا، اس پر فرح نے جواب دیا کہ بالکل ایسا ہی تھا لیکن اس وقت ہمیں معلوم نہیں تھا کہ کترینہ ڈانس کرسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی گینگ وار، کاشف ڈاڈا گروہ کے 2 کارندے گرفتار، لاکھوں کی منشیات برآمد
بوسکو نے ماضی کا قصہ یاد کرتے ہوئے مزید کہاکہ کترینہ کو اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور میں ایک کوریوگرافر کی جانب سے تذلیل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کترینہ سے کہہ دیا تھا کہ ’وہ ڈانس کے معاملے میں صفر ہیں، اس لیے انہیں ڈانس چھوڑ دینا چاہیے‘۔









