بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب ہرگزآبنائے ہرمز کھولنا نہیں ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ یمن کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، ایران کا مؤقف واضح ہے یمن کے مستقبل کا فیصلہ یمنی عوام کو طے کرنا چاہیے۔

عرب اخبار سے گفتگو میں عباس عراقچی نے کہا کہ یمن کے مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات اور جامع سیاسی عمل ضروری ہے، پیر کو خلیجی ممالک کے ساتھ ملاقات میں یمن کے مسئلے پر بات نہیں ہوگی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کا فوری فیصلہ نہیں ہوا، عمان میں شیڈول اجلاس میں نئے بحری راستے پربات چیت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمان میں ہونے والے اجلاس کا مقصد نئے بحری راستے کا قیام ہے۔ ایران خلیجی ممالک کو عمان سے طے شدہ معاہدے کی تفصیلات فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں:چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی پیر 14 ستمبر کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی

انہوں نے کہا کہ عمان کے ساتھ معاہدے کا یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز فوری کھولی جارہی ہے۔ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد شرط ہے۔