بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گریٹ نارتھ رن کے دوران دو 25 سالہ رنرز چل بسے، منتظمین

ریس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ گریٹ نارتھ رن میں 63 ہزار رنرز نے شرکت کی تھی۔ دو 25 سال کے رنرز دوڑ کے دوران اچانک گر پڑے تھے۔

منتظمین کے مطابق دونوں رنرز کا تعلق شمال مشرقی انگلینڈ سے تھا۔ دونوں رنرز 13.1 میل طویل ہاف میراتھن میں شریک تھے۔

ریس منتظمین کا کہنا ہے کہ طبی ٹیموں کی بھرپور کوششوں کے باوجود دونوں رنرز جانبر نہ ہوسکے، دونوں کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں:۔بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے موسیقی سیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

خیال رہے کہ گریٹ نارتھ رن دنیا کی سب سے بڑی ہاف میراتھن قرار دی جاتی ہے۔ رواں سال گریٹ نارتھ رن کا نیوکاسل سے ساؤتھ شیلڈز تک 45واں ایڈیشن منعقد ہوا تھا۔