بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کی مخالفت کرتے ہوئے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ خلا میں اپنی فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین خلا کو جنگی میدان بنانے کی ہر کوشش کو مسترد کرتا ہے، جبکہ خلا میں فوجی سرگرمیوں میں اضافہ عالمی امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:سوئی ناردرن نے نیا ہائبرڈ سولر واٹر ہیٹر متعارف کروا دیا
چینی حکام نے خبردار کیا کہ خلا میں فوجی سرگرمیوں اور ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافے سے عالمی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔









