بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حوثی ملیشیا کے سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب میں تیل(Crude Oil) کی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
سرمایہ کاروں میں خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ حملوں سے خطے کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ سعودی عرب کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔

رائٹرز کے مطابق برطانوی خام تیل 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، امریکی خام تیل کی قیمت 91 ڈالر فی بیرل سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت بھی 111 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تاہم قدرتی گیس کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔