لاہور، دل کے مریضوں کیلیے استعمال ہونے والی معروف دوا غیرمعیاری نکل آئی، ڈرگ کنٹرول ونگ نے لوپلیٹ پلس کے نو مخصوص بیچز کو غیر معیاری قرار دے دیا جس کے بعد لوپلیٹ پلس کے مخصوص بیچز واپس منگوانے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔
ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے مطابق لو پلیٹ پلس کے مخصوص بیچز میں ملاوٹ پائی گئی، فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز اور ہسپتالوں کو متاثرہ بیچز کی فراہمی فوری روکنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، شہریوں کو لوپلیٹ پلس کے متاثرہ بیچز کا استعمال فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
متاثرہ بیچز میں جنوری اور فروری 2028 تک ایکسپائری والی گولیاں شامل، متاثرہ دوا کا استعمال صحت کیلئے خطرہ بن سکتا ہے ۔









