بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیمبرین پیٹرول 2026 میں پاک فوج کی شاندار کارکردگی، سلور میڈل اپنے نام کر لیا

برطانیہ میں منعقدہ عالمی فوجی مشق کیمبرین پیٹرول 2026 میں پاک فوج نےشاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئےسلورمیڈل اپنےنام کرلیا،مشق میں 36 ممالک کی 140 ٹیموں نے حصہ لیا۔

کیمبرین پیٹرول کی مشق 2 سے 13 اکتوبر 2026 تک برطانیہ کےعلاقے ویلزمیں منعقد ہوئی،رواں سال سلور میڈل جیتنے کےساتھ پاک فوج نے مسلسل پانچ سال عالمی سطح پر تمغے حاصل کرنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

مزید پرھیں:گلگت بلتستان کی سیاسی جماعتیں عبوری آئینی صوبے پر متفق ہوگئی، احسن اقبال

پاک فوج کی ٹیم نے 2022 اور 2023 میں سلور میڈل جبکہ 2024 اور 2025 میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔پاک فوج کی مسلسل کامیابیاں اس کی پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ جسمانی فٹنس اور مشکل حالات میں بہترین کارکردگی کا مظہر ہیں۔