بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور، نجی سکول کی چھت گرنے سے ٹیچر سمیت 30 بچے جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

پشاور:  پشاور کے علاقے دیر کالونی میں سکول کی چھت گرنے سے خاتون ٹیچر اور 22 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق سکول کی چھت گرنے کا واقعہ دیر کالونی میں کالج روڈ پر پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

ترجمان محمد عاصم کا کہنا ہے کہ دیر کالونی واقعے کے 22 بچوں کو مردہ حالت میں ایل آر ایچ لایا گیا ہے، ہسپتال میں ایمرجنسی نافز کر دی گئی ہے جبکہ اسوقت انتظامیہ خود بھی ٹراما حال میں موجود ہے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جس میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

محمد عاصم کے مطابق تمام بچوں کی عمریں 13 سال تک ہیں، ایک خاتون ٹیچر کو بھی مردہ حالت میں لایا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سکول کی عمارت کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے اور مزید بچوں اور عملے کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب واقعے پر مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کے زخمی ہونے کی خبر پر انہیں دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے، اس مشکل گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ثمر ہارون بلور نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی بچوں کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 انہوں نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی بروقت امدادی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے اور ملبے تلے دبے افراد کو بحفاظت نکالنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

مزید پڑھیں:برطانیہ میں روایتی کنیتوں کی مقبولیت میں کمی، خان، احمد اور علی ٹاپ 10 میں شامل

مشیر اطلاعات نے زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام زخمی بچوں کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو صبر و حوصلہ دے۔