بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغانستان، بنگلا دیش اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز آج سے شروع ہوگی

افغانستان(afghanistan)، بنگلا دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔
سیریز کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ افغانستان کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 19 اکتوبر کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔

گروپ مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست دو ٹیمیں 23 اکتوبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

افغانستان کی قیادت رحمت شاہ کررہے ہیں جبکہ بنگلا دیش کی لٹن داس اور زمبابوے کی سکندر رضا کریں گے۔

مزیدپڑھیں:خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیئے گئے: خواجہ آصف

سیریز کے تمام میچز ابوظبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور میچ کا آغاز ساڑھے 4 بجے ہوگا۔ تینوں ٹیموں کی کوشش ہوگی کہ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کریں اور ٹرافی اپنے نام کریں۔