بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرکاری حج اسکیم میں درخواست جمع کرانے والوں کو خبردار کردیا گیا

سرکاری حج اسکیم (Government Hajj Scheme)میں درخواست جمع کرانے والے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ درخواست کی منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات 20 اکتوبر سے قبل ادا کردیں۔

وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے عازمینِ حج کو حج واجبات کی دوسری قسط 20 اکتوبر سے قبل جمع کروانے کی ہدایت کی ہے اور بتایا ہے کہ قسط کی ادائیگی میں صرف 4 دن باقی رہ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:مولانا فضل الرحمان سے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ گورنر راج کو مالِ غنیمت سمجھیں گے، طلال چوہدری

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کا کہنا تھا کہ درخواست کی منسوخی سے بچنے کے لیے تمام عازمین اپنے واجبات کی وقت پر ادائیگی یقینی بنائیں۔

عازمین رقم کی ادائیگی کے لیے حج پورٹل یا “پاک حج” موبائل ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ پورٹل پر یہ ادائیگی بینک کارڈ، ون لنک یا بینک چالان کے ذریعے آسانی سے کی جا سکتی ہے۔

ترجمان نے مزید ہدایت کی ہے کہ تمام عازمین حج پورٹل سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کر کے مجاز ڈاکٹر سے اس کی تصدیق کروائیں۔

بعد ازاں، اس تصدیق شدہ فٹنس سرٹیفکیٹ کو دوبارہ حج پورٹل پر اپلوڈ کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔