بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موسمِ سرما کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان ! یکم نومبر سے نافذ ہوں گے

لاہور : پنجاب(Punjab) کی سول اور سیشن عدالتوں کے اوقاتِ کار تبدیل کردیئے گئے ، نیا شیڈول یکم نومبر سے نافذ ہوگا۔

لاہور ہائی کورٹ نے موسمِ سرما کے پیشِ نظر پنجاب بھر کی سول اور سیشن عدالتوں کے اوقاتِ کار تبدیل کردیے، نئے شیڈول کا اطلاق یکم نومبر 2026 سے 31 مارچ 2027 تک ہوگا۔

سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پیر سے جمعرات تک عدالتیں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کام کریں گی، جبکہ جمعہ کے روز عدالتی اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔

نئے اوقاتِ کار کا اطلاق صوبے بھر کی سول اور سیشن عدالتوں پر ہوگا۔ وکلا، سائلین اور عدالتوں میں آنے والے دیگر افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ عدالتی امور کی انجام دہی اور سماعتوں میں شرکت کے لیے نئے شیڈول کو مدنظر رکھیں۔

مزید پڑھیں:سرکاری حج اسکیم میں درخواست جمع کرانے والوں کو خبردار کردیا گیا

اس سے قبل پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے بھی موسمِ سرما کے لیے سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل کردیے ہیں۔ نئے شیڈول کا اطلاق 16 اکتوبر 2026 سے 31 مارچ 2027 تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کو چھٹی دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگی۔

ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر ایک بج کر 15 منٹ تک جاری رہے گی، جبکہ جمعہ کو چھٹی دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگی۔

ڈبل شفٹ اسکولوں کی دوپہر کی شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کو یہ شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہے گی۔