بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرائیویٹ اسکولز کی عمارتوں سے متعلق بڑا حکم

پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی(Private Schools Regulatory Authority) نے نجی اسکولز کی عمارتوں کے منظورشدہ نقشے لازمی قرار دے دیے۔

اس حوالے سے تمام نجی اسکولز اور کالجز کو عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کی تصدیق کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نجی تعلیمی ادارےمتعلقہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سےنقشوں کی منظوری حاصل کریں۔

اتھارٹی نے منظورشدہ نقشوں اور اجازت ناموں کی نقول اسکولز میں معائنے کے لیے تیار رکھنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر تعمیرات اور اضافی منزل کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں:راجن پور میں خوفناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 36 زخمی

اسکولزمیں توسیع، چھت پر کیبن اور عارضی کلاس رومزکی تعمیر کےلیے بھی منظوری لازمی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کی رجسٹریشن عمارت کے نقشے کی منظوری یا ساختیاتی فٹنس کا متبادل نہیں۔

غیرمحفوظ قراردی گئی عمارتوں میں تحریری حفاظتی کلیئرنس تک تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہوں گی۔ ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹیز کو نوٹیفکیشن کی نقول ارسال کر دی گئی ہیں۔