پشاور(Peshawar) میں مبینہ طور پر زہریلے مشروم کھانے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کی والدہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق غربت کے باعث بچوں کے لیے کھانے کا انتظام نہ ہونے پر والد قریبی کھیت سے جنگلی مشروم توڑ کر لایا تھا، جنہیں پکانے کے بعد بچوں اور ان کی ماں نے کھا لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق کھانا کھانے کے کچھ دیر بعد ہی بچوں اور ان کی والدہ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس پر انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم تینوں بچے جانبر نہ ہوسکے۔
مزیدپڑھیں: تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے خدشات، سونے کی قیمت میں کمی
جاں بحق بچوں کی شناخت 11 سالہ عروج، 10 سالہ فریال اور 7 سالہ ازلان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ان کی والدہ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
واقعے کے بعد خاندان کی مالی مشکلات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ والد کے پاس بچوں کی تدفین کے اخراجات بھی موجود نہیں تھے۔ مقامی افراد نے چندہ جمع کرکے بچوں کے کفن دفن کا انتظام کیا اور انہیں سپرد خاک کردیا۔









