بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی

مائع پٹرولیم گیس (LPG) کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور درآمدی ایل پی جی کی کھیپ لاہور پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع اور ڈیلرز کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 50 روپے تک کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد شہر میں ایل پی جی 50 روپے کمی کے ساتھ 550 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

ڈیلرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپلائی بہتر ہونے کے باعث آج ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید بڑی کمی کا بھی امکان ہے۔

مزیدپڑھیں: پاکستان میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سست، وجہ کیا اور یہ ٹھیک کب ہوگا؟

دوسری جانب، حکومتی سطح پر ایل پی جی کی مقرر کردہ سرکاری قیمت تاحال 279 روپے فی کلو ہے۔ شہریوں اور صارفین کا کہنا ہے کہ اگرچہ مارکیٹ ریٹ میں کچھ کمی ضرور آئی ہے۔

تاہم یہ قیمتیں اب بھی سرکاری نرخوں سے نمایاں طور پر بلند ہیں، جس پر عوام نے حکومتی عملداری اور نرخوں پر قابو پانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔