وزارت آبی وسائل نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں، دیا میر بھاشا ڈیم کے پی سی ون کی لاگت میں642ارب کا اضافہ ہوا
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوئی جب کہ روپے کی بے قدری حکومت کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا گئی۔
وزارت آبی وسائل نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں، دیا میر بھاشا ڈیم کے پی سی ون کی لاگت میں642ارب کا اضافہ ہوا۔
دیامر بھاشا ڈیم پی سی ون 479ارب سے 1121 ارب تک جا پہنچا، غیر ملکی کرنسی کے تبادلے کی شرح میں تبدیلی سے پی سی ون کی رقم بڑھ گئی، نیا پی سی ون وزارت آبی وسائل میں جمع کروایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کی بحالی جلد شروع کی جائے، فیصل کنڈی
داسو ہائیڈرو پاور کی پروجیکٹ کاسٹ 486 ارب سے بڑھ کر ایک ہزار 740 ارب تک جا پہنچی، داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں260فیصد اضافہ ہوا۔









