کھنہ پل اور لہتراڑ روڈ پر تعمیراتی کام کے باعث 31 اکتوبر 2026 سے آئندہ حکم تک ٹریفک ڈائیورژن(Traffic Diversion) نافذ کردی گئی ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کی ممکنہ مشکلات سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ترامڑی چوک، لہتراڑ روڈ اور علی پور جانے والی ٹریفک فیض آباد، راول ڈیم چوک اور پارک روڈ استعمال کرے، جبکہ کھنہ پل سے ایکسپریس ہائی وے جانے والے شہری غوری ٹاؤن اور لنک روڈ کا راستہ اختیار کریں۔
مزیدپڑھیں:ملک کیلئے بڑا اعزاز، پاکستانی رکشے اب بیرون ملک بھی چلیں گے
چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سفر کے لیے معمول سے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت لے کر گھروں سے نکلیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران مختلف مقامات پر موجود رہیں گے، جبکہ ٹریفک سے متعلق تازہ معلومات آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 پر بھی فراہم کی جائیں گی۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مزید رہنمائی کے لیے اپنے سوشل میڈیا صفحات سے باخبر رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔









