بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی صحافی سے شادی کرلی

مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے معروف بھارتی صحافی اور این ڈی ٹی وی کی سابقہ اینکر نِدھی رازدان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے معروف بھارتی صحافی اور این ڈی ٹی وی کی سابقہ اینکر نِدھی رازدان سے شادی کر لی ہے۔عمر عبداللہ نے اپنے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر اس خوشی کے موقع پر چند تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ گزشتہ روز ان کی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے اس سوشل میڈیا پوسٹ میں نِدھی رازدان کو ٹیگ کرنے کے ساتھ ساتھ انگوٹھی کا ایموجی بھی استعمال کیا۔ دوسری جانب نِدھی رازدان نے بھی اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہی تصاویر شیئر کی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کو مختلف عوامی تقریبات میں بھی ایک ساتھ دیکھا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ عمر عبداللہ کی پہلی شادی سال 1994 میں پائل ناتھ کے ساتھ ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بیٹے ظاہر اور ضمیر ہیں۔ تاہم باہمی تعلقات میں خرابی کے باعث سال 2009 سے دونوں میاں بیوی الگ الگ رہ رہے تھے۔ عمر عبداللہ مقبوضہ کشمیر میں مقیم تھے جبکہ پائل ناتھ اور ان کے دونوں بیٹے نئی دہلی میں رہائش پذیر تھے۔ کئی سالوں تک عدالتوں میں جاری رہنے والی طویل قانونی جدوجہد اور کارروائی کے بعد رواں سال جولائی کے آخر میں بھارتی سپریم کورٹ نے دونوں کو باضابطہ طلاق کی اجازت دے دی تھی۔