بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایپل کا آئی او ایس 27.3 کا پہلا بِیٹا ورژن جاری کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل(Apple) نے اعلان کیا کہ آئی او ایس 27.3 کا پہلا ڈویلپر بیٹا ورژن آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا جس کے ذریعے چین میں آئی فون صارفین کو ایپل انٹیلی جنس کے متعدد فیچرز استعمال کرنے کی سہولت ملے گی۔
ایپل کی جانب سے چین میں اپنی نیوز روم ویب سائٹ پر جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نیا بیٹا ورژن بدھ 4 نومبر کو دستیاب ہوگا، تاہم امریکا میں ٹائم زون کے فرق کے باعث یہ 3 نومبر کو جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ آئی او ایس 27.3 کا حتمی ورژن دسمبر میں تمام صارفین کیلئے جاری کیا جائے گا، البتہ اس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے چین میں آئی فون 15 پرو اور اس کے بعد کے ماڈلز پر ایپل انٹیلی جنس کے متعدد فیچرز فعال کئے جائیں گے، ان میں رائٹنگ ٹولز، جین موجی، کلین اَپ، نوٹیفکیشن سمریز، پرائیورٹی نوٹیفکیشنز، وژوئل انٹیلی جنس اور ایئر پوڈز کے ذریعے لائیو ٹرانسلیشن کی سہولت شامل ہے۔

مزیدپڑھیں:انسان تو انسان، پرندے بھی جھوٹ بولنے لگے، سائنسدان بھی حیران

تاہم، ایپل نے واضح کیا ہے کہ آئی او ایس 27.3 میں چین کے صارفین کو سری کے نئے مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز اور جون 2026 میں ہونے والی عالمی ڈویلپرز کانفرنس میں متعارف کرائی گئی ایپل انٹیلی جنس کی دیگر سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی۔

اسی طرح امیج پلے گراؤنڈ فیچر بھی چین میں دستیاب نہیں ہوگا۔