بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیٹ جی پی ٹی کا نئے فیچر کا اعلان جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

دنیا کے مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں ایسا نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو بیشتر صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اب آپ چیٹ جی پی ٹی سے تحریری پروموٹس یا فوٹوز اپ لوڈ کرکے جی آئی ایف (GIF) تصاویر تیار کراسکیں گے۔اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے لیے نیا اے آئی امیج جنریٹر ماڈل امیجز 2.6 متعارف کرایا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اس نئے امیج جنریشن ماڈل کے ذریعے صارفین کسی بھی ساکت تصویر کو متحرک کرسکیں گے۔آپ چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے تیار کردہ انیمیٹڈ تصویر پلے بیک اسپیڈ سمیت دیگر تبدیلیاں بھی کرسکیں گے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اس نئے فیچر کی بدولت آپ کو کسی جی آئی ایف تیار کرنے والے ٹول کی ضرورت نہیں رہے گی۔چیٹ جی پی ٹی میں یہ کام زیادہ آسانی سے تحریری ہدایات دے کر ممکن ہوسکے گا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

بس کسی تصویر کو اپ لوڈ کریں اور پھر لکھ کر وضاحت کریں کہ آپ اسے کیسے متحرک کرنا چاہتے ہیں اور اے آئی چیٹ بوٹ اسے جی آئی ایف میں تبدیل کر دے گا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اگر کوئی تصویر استعمال نہیں کرنا چاہتے تو ذہن میں موجود منظر کو لکھ کر چیٹ جی پی ٹی سے جی آئی ایف تیار کرنے کا کہیں۔

اوپن اے آئی کا یہ نیا امیج جنریشن ماڈل صرف انیمیٹڈ تصاویر ہی تیار نہیں کرتا بلکہ اسے تصاویر کو زیادہ تیزی سے تیار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس نئے امیج جنریشن ٹول کو استعمال کرنے کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں:پی سی بی کا قومی کرکٹرز کو افغانستان لیگ کیلئے این او سی نہ دینے کا فیصلہ

اوپن اے آئی کے مطابق اسے دنیا بھر میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جو کہ پرانے ماڈل کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ تیز رفتاری سے تصاویر تیار کرسکتا ہے۔