بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پرپھٹ پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار انہیں ٹھہرائے جانے پر ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے 28 سالہ اعظم خان نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ کی ناکامی کا ملبہ ان پر ڈالنا ناانصافی تھی کیونکہ انہوں نے ایونٹ میں صرف ایک میچ کھیلا اور محض ایک گیند کا سامنا کیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اعظم خان کا کہنا تھا کہ ان کی فٹنس اور کھیلنے کی صلاحیت پر سوال اٹھانے والے یہ بھی دیکھیں کہ بھارت کے خلاف پاکستان کے دیگر فٹ اور بہترین کھلاڑی 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہیں کرسکے تھے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

واضح رہے کہ 9 جون 2024 کو نیویارک میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 119 رنز بنائے تھے اور پاکستان کے پاس میچ با آسانی جیتنے کا سنہری موقع تھا تاہم پاکستان ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 113 رنز بنا سکی۔جسپریت بمراہ نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزیدپڑھیں:یوم اقبال، اسٹیٹ بینک عام تعطیل کی وجہ سے 9 نومبر کو بند رہے گا

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اعظم خان نے امریکا کے خلاف افتتاحی میچ میں گولڈن ڈک پر آؤٹ ہونے کے بعد ٹورنامنٹ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیلا جبکہ پاکستان گروپ مرحلے سے آگے بڑھنے میں بھی ناکام رہا تھا۔