یومِ اقبال کے موقع پر پشاور سے لاہور کے لیے براہ راست پروازوں(Flights) کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا اعلان گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کیا ہے۔
گورنر کے پی کے مطابق ساؤتھ ایئرویز کے تعاون سے پشاور اور لاہور کے درمیان فضائی رابطہ بحال کیا جا رہا ہے، جس سے دونوں صوبوں کے دارالحکومتوں کے درمیان آمدورفت میں بڑی آسانی ہوگی۔
مزیدپڑھیں:بہاولنگر: گھر پر ہائی وولٹیج تار گرنے سے تین افراد جاں بحق
اس براہ راست فضائی سفر کا دورانیہ تقریباً 50 منٹ سے ایک گھنٹے کے درمیان ہوگا۔
فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پشاور اور لاہور کے اس روٹ پر ہفتے میں 4 پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ڈی آئی خان، دیر، چترال اور پاراچنار کے لیے بھی فضائی سروس کی بحالی اور امکانات پر تیزی سے کام جاری ہے۔








