لاہور(ممتاز نیوز) وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مختلف تھانوں میں درج سینکڑوںدرخواستوں سے متعلق کہا ہے کہ ہمارا کام ہے جب کوئی شکایت کنندہ تھانے میں اپنی درخواست دے تو طریقہ کار کے مطابق کارروائی کریں، جو بھی درخواست آرہی ہے ، آئین اور قانون کے مطابق اس پر عمل کریں گے ، جو بھی ہماری ذمہ داری بنتی ہے ، ہم کسی کو مارنے یا انجام کی دھمکیاں نہیں دیں گے ، ماضی میں کس طرح اداروں کو دھمکیاں دی جا تی رہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ سمیت اداروں کے خلاف نازیبا گفتگو اور دھمکیاں دی گئیں ، ہماری پارٹی میں تو کسی نے ججز کو دھمکیاں نہیں دیں، یہ لوگ کس طرح ججز اور بچوں کی دھمکیاں دیتے رہے ۔وزیرداخلہ پنجاب نے کہا کہ ہمارا کام ہے جب کوئی شکایت کنندہ تھانے میں اپنی درخواست دے تو طریقہ کار کے مطابق کارروائی کریں، جو بھی درخواست آرہی ہے ، آئین اور قانون کے مطابق اس پر عمل کریں گے ، جو بھی ہماری ذمہ داری بنتی ہے ، اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے ، جنہوں نے اداروں کے خلاف گفتگو کی ، تھانوں میں بے پناہ درخواستیں آرہی ہیں ۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ریڈلائن سب کےلئے ہونی چاہیے، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ریڈ لائن صرف پی ٹی آئی کےلئے ہے ، اداروں کےلئے گفتگو کو پی ٹی آئی نے ہمیشہ مسترد کیا ، عمران خان کئی بار خود اداروں کے خلاف گفتگو کی مذمت کر چکے ہیں ،
رانا ثناء اللہ کے خلاف سینکڑوں درخواستیں ، آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کریں گے ، وزیرداخلہ پنجاب








