بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہبازشریف دوروزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے  

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندربن عبدالعزیزالسعود نے وزیراعظم شہبازشریف کا استقبال کیا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں،

شہباز شریف دورے کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں
ریاض میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔