بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ابھی تک عمران خان پر حملے کا پرچہ کاٹنے کی درخواست نہیں ملی، ڈی پی او گجرات

گجرات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) گجرات سید غضنفر شاہ نے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک عمران خان پر حملے کا پرچہ کاٹنے کی درخواست نہیں ملی، مقدمے کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او گجرات نے کہا کہ مبینہ ملزم کی پہلی لیک ویڈیو تھانے کی ہے، آواز بھی تھانہ افسر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مبینہ ملزم کی دوسری ویڈیو کا کمرہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ جہاں فائرنگ ہوئی، وہاں ارد گرد کی کسی چھت سے گولی کا کوئی خول نہیں ملا۔
ڈی پی او گجرات نے کہا کہ اس بات کی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ عمران خان کے گارڈ کی طرف سے کوئی فائر کیا گیا، اس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔