بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہمیں شہباز کے کپڑے نہیں معاشی پالیسی چاہئے، تیمور جھگڑا

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پن بجلی منافع کے بقایاجات‘ قبائلی اضلاع اور این ایف سی فنڈز سمیت صوبہ کے وسائل اور معاشی مسائل کے تمام معاملات وفاق کیساتھ مل بیٹھ کر افہام وتفہیم سے حل کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو اس ضمن میں مذاکرات کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ صوبے کے حقوق کیلئے عدالت جانا ہمارا حق ہے لیکن ہماری ترجیح نہیں، ہم ہر بات مل بیٹھ کر مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں تاہم وفاق ہمیں ہمارے پیسے نہیں دیتا اور ہمیں اسٹیٹ بینک سے قرض لیکر سود سمیت دینے پر مجبور کررہا ہے‘ہمیں شہباز شریف کے کپڑے نہیں، معاشی پالیسی اور فیصلہ سازی کی قوت چاہئے۔