کراچی :صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ 26 نومبر کو اسلام آباد نہیں پہنچ سکے گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان لانگ مارج کی تاریخیں بدلتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اسلام آباد اور پنڈی لے جانے کے لئے عمران نے مختلف تاریخیں دی ہیں لیکن اب عمران خان کا لانگ مارچ 26 نومبر کو اسلام آباد یا پنڈی نہیں پہنچ سکے گا۔
سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات چاہتی ہے ، قیادت نے تیاری کا کہہ دیا ہے، حیدرآباد اور کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پی پی کامیاب ہوگی اور میئر اپنا لائیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اس وقت اس سے زیادہ کھیل پاکستان میں چل رہا ہے اور فیفا ورلڈ کپ کا عالمی میلا شروع ہوچکا ہے ، فیفا ورلڈ کپ میں میری فیوریٹ فٹبال ٹیم برازیل اور دوسرے نمبر پر ارجنٹائن ہے کیونکہ میراڈونا بڑا فٹ بالر تھا۔
لانگ مارچ 26 نومبر کو اسلام آباد نہیں پہنچ سکے گا، سعید غنی








