لاہور (نیوز ڈیسک)ایڈیشنل سیشن جج چوہدری غلام رسول نے اہلیہ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے کیس میں سابق ڈی آئی جی سید جنید ارشد کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کر دی ، ملزم نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر سابق اہلیہ عائشہ سبحانی کی تصاویر شیئر کرنے کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا ،مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج ہو ا ٹرائل کورٹ نے عبوری چالان پر شریک ملزم دانش غنی کو سزا بھی سنا دی تھی عائشہ سبحانی نے خاندانی مقدمے بازی کی رنجش میں جھوٹے مقدمہ میں ملوث کیا،عائشہ سبحانی درخواست گزار کے فیس بک اکاؤنٹس کے پاسورڈ جانتی تھی درخواست گزار کو بلیک میل کرنے کیلئے 3 کروڑ روپے کا تقاضہ کر رہی تھی مدعیہ کو کوئی نازیبا میسج نہیں کیاپراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ مقدمہ کا ٹرائل مکمل ہونے والا ہے،ملزم تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے،ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کی جائے۔
بیوی کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے کا کیس، سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کی ضمانت مسترد








