بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ثانیہ مرزا کے عشق میں کون سا بھارتی اداکار گرفتار ہواتھا؟بڑا انکشاف

بالی ووڈ کے سٹار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے عشق میں گرفتار تھے اس پر انہیں ثانیہ کی والدہ نے جھاڑ بھی پلائی تھی۔

May be an image of 1 person

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ورون دھون نے کہا یہ اس وقت کی بات ہے جب میں ایک پروڈکشن کمپنی کے ساتھ ایک اشتہار پر کام کر رہا تھا۔ یہ اشتہار ثانیہ پر شوٹ کیا جارہا تھا اور ثانیہ مجھے بے حد پسند تھیں۔ ہمیں شوٹ کیلئے300 جوتوں کی ضرورت تھی جن کو لانے کیلئے مجھے بھیجا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ثانیہ نے مجھ سے ایک سیب لانے کی بھی گزارش کی۔ چنانچہ جوتوں کے ساتھ ساتھ سیب کا بھی بندوبست ہوگیا۔ ورون نے مزید بتایا کہ جب میں سیب دینے گیا تو وہاں ثانیہ کی والدہ سے سامنا ہوا، میں نے انہیں سیب دینا چاہا مگر وہ ڈانتے ہوئے پوچھنے لگیں کہ تمہیں یہ سیب لانے کو کس نے کہا تھا ؟ تب ثانیہ مرزا نے میری جان بچائی اور بتایا کہ سیب انہوں نے منگوایا ہے۔ تاہم بعد میں مجھے جوتوں اور سیب کیلئے5000 روپے بھی دیئے گئے۔