بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے

کراچی (ممتاز نیوز)اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے ۔اسماعیل تارا کے گردے فیل ہوگئے تھے ، جمعرات کی صبح کراچی میں اسماعیل تارا کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا،
اسماعیل تارا ایک پاکستانی مزاحیہ اداکار تھے جنھوں نے کئی اسٹیج ڈراموں، ٹیلی وژن ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔ ففٹی ففٹی سے ان کی شہرت ہوئی۔انہیں نگار ایوارڈز برائے مزاحیہ اداکار کئی بار ملا۔
اسماعیل تارا کی اداکاری کی دنیا میں وجہ شہرت پی ٹی وی کے مزاحیہ خاکوں پر مبنی سلسلہ ففٹی ففٹی ہے۔ جس میں انہوں نے اداکاری کے علاوہ بعض خاکے بھی لکھے۔ اس ڈرامے میں انہوں نے مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر کے ساتھ مل کر بہاری لہجے میں منوا اور ببوا کے لازوال کردار تخلیق کیے۔ یہی دو کردار ایکسپریس ٹی وی پر پھر شروع کیا گیا “عجب کہہ رہا ہے بھئی “ کے نام سے ۔