وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کے مقبول اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار اسلا م آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کے مقبول اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل تارا مرحوم نے مشہور ڈراموں ففٹی ففٹی، ربر بینڈ، ون وے وکٹ سمیت متعدد اسٹیج ڈراموں، ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے انتقال سے فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔
تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کیلئے اسماعیل تارا کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم اسماعیل تارا کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کے مقبول اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار








